Saturday, July 27, 2019

اقوام متحدہ نے پاکستان میں جنگلات کے خاتمہ کو روکنےکے اقدامات کی تعریف کی

جنگلات
وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے شجرکاری کے ذریعے پاکستان میں جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کی اقوام متحدہ نے تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے چین کے شہر کوبوچی میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے پاکستان کی جانب سے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے اور بنجر زمین کو بہتر بنانے سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔ اس موقع پر جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کوبوچی میں ساتویں بین الاقوامی ڈیزرٹ فورم میں شرکت کی تھی اور شجرکاری کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے اس کا کریڈٹ بلین ٹری سونامی منصوبے کو قرار دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yj6txE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times