گزشتہ روز ورلڈ کپ2019 کے سنسنی خیز فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے جس پر برطانیہ میں بھرپور جشن منایا گیا تاہم جب برطانی کپتان کھیل کے بعد پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ایک صحافی کے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں…
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آئین مورگن نے کہا کہ ”میچ کے دوران لیگ سپینر عادل رشید نے مجھے کہا کہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے“۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری ٹیم میں ہر نسل اور عقیدے کے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مطابق مجھے یہ بات کہی۔
انگلش کپتان کا کہناتھا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا ۔انہوں ںے کہا کہ سپر اوور کے دوران میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناؤ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاؤں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XJyUUr
0 comments: