![کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/b2d06a2a3a62bb70d74f0cd3c4c9c231_M.jpg)
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ایئرپورٹ، شارع فیصل، صدرلکی اسٹار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بادل بھرسے ہیں۔ کراچی کی مشہور شاہراہ آئی آئی چندریگرروڈ، فیروزآباد اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش ہوئی۔ گلستان جوہر، گلشن اورگردونواح میں ہلکی بونداباندی سے شہریوں کے چیرے کھل اٹھے۔
بلوچ کالونی، محمودآباد، شہیدملت روڈ، محمدعلی سوسائٹی، کےڈی اسکیم میں بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ ڈیفنس فیز8، لسبیلہ ، نارتھ ناظم آباد، گارڈن اور صدرمیں بجلی بند، نظامِ زندگی رک گئی۔ گییگرومند،لائنزایریا اور پی ای سی ایچ ایس بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں منگل تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ میری ٹائم انفارمیشن نےفشریز،کےپی ٹی، پورٹ قاسم اور ماہی گیروں کو الرٹ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم آئندہ 48 گھنٹےمیں میدانی علاقوں کا رُخ کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LLolKj
0 comments: