Friday, July 12, 2019

پاکستان کی شان باکسر عامرخان نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

عامرخان نے بلی ڈب کو چوتھے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا۔ سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرفوادحسین چودھری ،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز اوربری فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈجنرل راحیل شریف نے بھی مقابلہ دیکھا۔

باکسرعامرخان تینوں راؤنڈ میں آسٹریلوی باکسر پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آؤٹ کرکے فائٹ جیت لی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

فائٹ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔

فائٹ جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف راحیل شریف نے باکسر عامرخان کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LPQgbi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times