Friday, July 26, 2019

عمران خان سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے: شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے، عوام کا سیلاب حکومت کو بہا کر لے جائے گا، جھوٹ، مکر اور فریب کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ لاہور سے کراچی تک حکومت کے خلاف سب اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، احتساب کے نام پر بد ترین انتقام لیا جارہا ہے، کسان، تاجر اور عوام آج ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ ان کے اقدامات سے ملک کے اندھیرے دور ہوئے، یہ سمجھتے تھے کہ نواز شریف، شہباز، حمزہ اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈال کر دبا لیں گے، ہم نے پرویز مشرف کے دور میں بھی جیلیں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی پانچ روپے کی تھی لیکن آج 15روپے کی ہے، عمران خان یاد رکھیں اورنج ٹرین ضرور چلے گی۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کرلوں گا لیکن عمران خان نے خود کشی نہیں کی بلکہ عوام کوخود کشی کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب تک جان میں جان ہے میں اور نواز شریف عوام کے قدموں کی خاک بن کر رہیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ ، فریب کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی ، عمران خان سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے ،عوام کاسیلاب حکومت کوبہا کر لے جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل 25جولائی کو تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ، تین مرتبہ کا منتخب وزیر اعظم جیل میں کیوں ہے؟ ہمارے دور میں اپوزیشن یہاں کرسیاں بچھا کر جلسے کرتی رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LHjwla

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times