Sunday, June 23, 2019

گلبدین یارنے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار
افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے اُن کے جنگ سے تباہ حال ملک میں جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

افغانی وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے بھوربن، مری میں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

گلبدین حکمت یار نے کہاکہ امریکہ بھی طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کررہا ہے۔

انہوں نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور ایک بار پھر کہاکہ افغانستان کے عوام کو اُن کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

حکمت یار نے افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنمائوں پر زور دیا کہ افغانستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2N5Gd3T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times