Sunday, June 23, 2019

گلوکارعلی ظفر بھی قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر بول پڑے

یہ وہی ٹیم ہے جسے جیت پرہم سرآنکھوں پربٹھاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہے.
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور دردناک شکستوں کے باوجود گلوکارہ علی ظفرنے قومی ٹیم کیلئے ”تم جیتویاہارو ہمیں تم سے پیار ہے“کا نعرہ لگا کر دل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں قوم سے گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کا مورال بلند کرنا چاہئے۔
یہ وہی ٹیم ہے جسے جیت پرہم سرآنکھوں پربٹھاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہے ، ہمیں تعمیری تنقید کرنی چاہئے، بدقسمتی سے ہارپرکھلاڑیوں کیلئے نازیباالفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کامیچ اگرٹیم ہاربھی گئی پھربھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتارہوں گا۔علی ظفر کی ویڈیو پیغام میں نازیباالفاظ استعمال نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کامورال بلندکرناچاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں بدترین شکست پر قومی ٹیم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قومی کرکٹرز پرعوام مقامات پر فقرے کسے جا رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KvbOtP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times