Thursday, June 27, 2019

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے بابر اعظم کے بارے میں کہا کچھ خاص

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بابراعظم کے پاس ویرات کوہلی جیسا بننے کیلئے سب کچھ موجود ہے اور ان کا مستقبل خوب روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرانٹ فلاور نے کہا کہ ”اس میں ویرات کوہلی جیسی بھوک ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل میں وہ اس جیسا ہی ہو گا۔ بابر میں بھوک ہے تو اگر آپ کوہلی کی طرح کی سخت پریکٹس کریں اور آپ میں صلاحیت بھی موجود ہو تو میں نہیں سمجھتا کہ مستقبل میں آپ ٹاپ پر کیوں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک سپیشل ٹیلنٹ ہے اور وہ دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہو گا جسے پاکستان نے متعارف کرایا۔ گرانٹ فلاور نے کہا ”وہ بہت ہی خاص ہے اور میرے خیال سے وہ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہو گا۔ اس میں بھوک ہے، فٹ ہے اور اب بھی نوجوان ہے۔ اگر وہ عاجزی کا مظاہرہ کرتا رہے تو اس کا کیرئیر بہترین رہے گا اور میرے خیال سے وہ ایسا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”اعتماد کے حوالے سے دیکھا جائے تو نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری بابراعظم کے کیرئیر کی بہترین سنچری تھی۔ میں نے اسے فلیٹ وکٹوں پر سنچریاں بناتے دیکھا ہے مگر یہ وکٹ بہت ہی مشکل تھی۔ یہاں گیند سوئنگ ہو رہا تھا، فرگوسن کا تیز رفتاری سے باﺅلنگ کر رہا تھا اور ٹورنامنٹ کی صورتحال کے باعث کھلاڑیوں پر کافی دباﺅ بھی تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FCv7gE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times