
کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ حارث سہیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ میچ کے دوران حارث کی اننگ فرق بن گئی ، وہ سخت حالات میں ورلڈ کپ کا صرف دوسرا میچ کھیل رہا تھا لیکن آخری پندرہ اوورز میں جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی وہ شاندار تھی۔
سرفراز احمد کا کہناتھا کہ حارث سہیل میچ کھیلنے کیلئے بے تاب تھا ، اس کی باڈی لینگویج اننگز کے آغاز سے ہی انتہائی مثبت تھی ۔انہوں نے کہا کہ حارث کی کارکردگی یہ سوال ذہن میں لاتی ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے بعدحارث کو کیوں ڈراپ کیا؟ یہ اس لیے تھا کیونکہ ہم ایک مخصوص کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے، ہم نے ہمیشہ اس کی صلاحیتوں پر یقین کیا ہے لیکن چونکہ ہم مختلف کمبی نیشن کے ساتھ کھیل رہے تھے لہٰذا وہ فائنل 11 میں نہیں تھے۔
کپتان سرفراز نے لکھا کہ حارث مستقبل کیلئے ایک اہم کھلاڑی ہے اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اس کا کیریئر فٹنس مسائل سے دوچار رہا ہے، اب مجھے امید ہے کہ یہ اننگز حارث کے کیریئر کو پروان چڑھائےگی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کالم میں لکھا کہ ہم نے جنوبی افریقہ کیخلاف بورڈ پر ایک اچھا ٹوٹل سجایا اور اننگز کے وقفہ کے دوران ہم جانتے تھے کہ اگر ابتدائی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، ہم یہ بھی جانتے تھے کہ شاداب خان اس پچ پر اہم ہوں گے کیونکہ عمران طاہر کو بھی پچ سے مدد ملی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X5ix4f
0 comments: