Monday, June 24, 2019

استنبول کے میئر کے الیکشن میں امیدوار امام اوغلو کامیاب، حکمران جماعت کو شکست

ترکی کے شہر استنبول کے میئر کے الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست ہوئی ہے، ووٹوں کی گنتی تقریباً پچانوے فیصد تک مکمل ہو چکی ہے اورحریف جماعت کے امیدوار امام اوغلو کامیاب ہوگئے۔

ترکی کے شہر استبنول کے میئر کیلئے دوسری مرتبہ انتخاب ہوئے ہیں۔ جس میں صدر رجب طیب اردگان کی حکمراں جماعت کے امیدوار بن علی یلدرم کو شکست ہوئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے بطابق امیدوار اکریم امام اوغلو نے 53 اعشاریہ 69 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔31 مارچ کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں اکریم امام اوغلو نے بہت قریبی مارجن سے حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دی تھی، جس کے بعد انتخابات میں سامنے آنے والی بےضابطہ گیوں نے انتخابی نتائج کو غیر قانونی بنادیا تھا۔

ترکی کے الیکشن حکام نے 7 مئی کو صدر طیب اردگان کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے اکریم امام اوغلو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا اور استنبول کے میئر کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KAqB6I

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times