Thursday, June 6, 2019

کھیل کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم مشکل میں، آئی سی سی نے سختی سے نوٹس لے لیا

کھیل کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم مشکل میں، آئی سی سی نے سختی سے نوٹس لے لیا
کھیل کو سیاست زدہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کیخلاف ایکشن میں آگیا۔

آئی سی سی نے بھارتی وکٹ کیپر دھونی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دھونی کے دستانوں سے بھارتی فوج کا لوگو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

دھونی نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں یہ دستانے پہنے تھے جس پر بھارتی فوج کا نشان موجود تھا۔

آئی سی سی کے جی ایم اسٹریٹجک کمیونیکیشن کلیئر فرلانگ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہہ دیا ہے کہ فوجی لوگو ہٹایا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 8 مارچ 2019 کو بھی بھارتی ٹیم نے رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا لیکن اس میچ میں اسے منہ کی کھانی پڑی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZbJzDG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times