تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملک گیراحتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی ہے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے ۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنے اور اے پی سی میں شرکت کی منظوری بھی دی گئی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ، ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائیگی، صوبائی سطح پر لیبر اور ورکر کنونشنز کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔
سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہی ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں، اجلاس میں مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف بھی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IDY8cO
0 comments: