Monday, June 10, 2019

ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کا 15 واں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا
بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں(آج) پیر کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

میگا ایونٹ کا 15 واں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

 ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے اور اسکو ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں کالی آندھی پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور بدقسمتی سے وہ اب تک ایک میچ میں بھی کامیابی کا مزہ چکھنے میں ناکام رہی ہے اس طرح کوئی میچ نہ جیتنے کے باعث وہ افغانستان کے ساتھ شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WXfTgk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times