Monday, June 17, 2019

ورلڈکپ: آج بنگلہ دیش کا مقابلہ ہو گا کالی آندھی سے

 بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی ایونٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں شکست اور ایک میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔
ورلڈکپ 2019ءکے 23 ویں میچ میں آج بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور 2 میں اسے شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی ایونٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں شکست اور ایک میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ایوین لوئس، نکولس پورن، شمرون ہیت میئر، ایندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، شنین گیبریل، ایشلے نرس، ڈیرین براوو، فیبین ایلن اور کیمار روچ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش سکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، محمد متھن، محمود اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، لٹن داس، صابر رحمان اور ابو جید شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wXZRUT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times