Sunday, June 30, 2019

وہاب اور عماد افغانیوں پر بھاری

پاکستانی باؤلر وہاب ریاض
پاکستان نے گزشتہ روز سنسنی خیز مرحلے کے بعد عماد وسیم کی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے تاہم یہ سفر جاری رکھنے کیلئے پاکستان کو بنگلہ دیش کو بھی ہرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم وکٹ پر موجود تھے اور ٹیم کو جیت کی جانب لے جارہے تھے تاہم اچانک شاداب رن آوٹ ہو گئے جس کے بعد وہاب ریاض زخمی انگلی کے ساتھ ہی میدان میں اترے اور چھکا لگا کر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا تاہم آخری چوکا عماد وسیم نے لگایا اور پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

وہاب ریاض نے جیت کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو، سب سے بہترین سپورٹرز، عماد وسیم کو شاندار کامیابی کی جانب لے جانے پر سلام پیش کرتا ہوں، الحمدواللہ ۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FEvDLa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times