Friday, June 7, 2019

صدر علوی اور وزیراعظم عمران کی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسر اور ایک جوان شہید ہوا۔

صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہاکہ قوم ان شرپسندوں کے خلاف متحد ہے جو علاقے میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

وزیراعظم عمران خان نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر قبائلی علاقے کے بہادر لوگوں کو استعمال کررہے ہیں لیکن ریاست کسی کو امن خراب نہیں کرنے دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ملک و قوم کی حفاظت کرنے پر اپنے دلیر فوجیوں کی شجاعت اور قربانیوں کو سلام کرتے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھئے:شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید: آئی ایس پی آر

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شمالی وزیرستان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے افسروں اور جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی ایسی گھنائونی کارروائیوں سے قوم کی ہمت اور عزم متزلزل نہیں ہوسکتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WWhNh5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times