
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔
دوسری جانب ایک خبر یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے، آصف علی کی جگہ شادا ب خان کی اینٹری ہو سکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KU6P5w
0 comments: