Wednesday, June 12, 2019

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند، ہیٹ ویو کا خدشہ

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند، ہیٹ ویو کا خدشہ
سمندری طوفان کے کراچی پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ شہر قائد میں شدید حبس جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونےسے ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

وایو نامی سمندری طوفان کے کراچی پر بھی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ شہرقائد میں شدید حبس جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونےسے ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ محکموں کی جانب سے شہریوں کوگرمی سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت کی گئیں ہیں۔ بلدیہ عظمی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں ہیں۔

پی ایم ڈی کے مطابق بحریہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے اٹھنے والے سمندری طوفان وایو کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے درمیان کراچی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KhC5eW

0 comments:

Popular Posts Khyber Times