
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) کو طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرایع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 27سمریاں ضمنی گرانٹس کی منظوری سے متعلق ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاور سیکٹر کو گرانٹس کی منظوری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر حکومت کے بجلی کے واجبات اور صنعتی شعبے کو سبسڈی دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WLfnOc
0 comments: