Friday, June 21, 2019

افغانستان امن لاہور پراسیس کے نام سے پہلی کانفرنس آج بھوربن مری میں ہورہی ہے

افغانستان امن لاہور پراسیس کے نام سے پہلی کانفرنس آج بھوربن مری میں ہورہی ہے
افغانستان میں قیام امن کے لیے لاہور پراسیس کے نام سے پہلی کانفرنس آج بھوربن مری میں ہورہی ہے، کانفرنس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بھوربن میں لاہور پراسیس نام سے افغان امن کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرینگے۔

تمام افغان سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور افغانستان کے صدر کے سیاسی مشیر کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار، سینیٹرز اور افغان پارلیمنٹ کے ارکان سمیت ستاون مندوبین کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

لاہور پراسیس کے زیرعنوان کانفرنس میں رابطوں، تجارت، معیشت اور صحت سمیت مختلف شعبوں پرغورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کا بھی جائزہ لیا جائیگا جو گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

مندوبین افغانستان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز دینگے۔

یہ کانفرنس پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے کا موقع فراہم کریگی اوراس سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔

کانفرنس کااہتمام افغانستان کے صدر اشرف غنی کے جمعرات کو دورہ پاکستان سے قبل کیاجارہاہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی مندوبین کے اعزاز میں ضیافت دینگے۔ کانفرنس کے شرکاء وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Y2YIHi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times