Monday, June 10, 2019

لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی سماعت، گرفتاری کا خدشہ

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے، ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو گرفتاری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ نواز کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع نہیں ہوئی تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے عدالتی بینچ پر اعتراض کے بعد آج نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیشی کے موقع پر فاضل عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل پر واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ گرفتاری کے لیے وجہ بتانے کی ضرورت نہیں، لہٰذا کسی بھی فوج داری کیس میں پولیس گرفتار کر سکتی ہے، تو نیب کے کیسز میں گرفتار کیوں نہیں کیا جا سکتا؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31jBaQF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times