Friday, June 7, 2019

مچل سٹار ک نے ثقلین مشتاق کو پچھاڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر دیا

مچل سٹار ک نے ثقلین مشتاق کو پچھاڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر دیا
کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے مچل اسٹارک نے پاکستانی لیجنڈ آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک عالمی اعزاز بھی پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سے چھین لیا۔
چل اسٹارک اب ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ 77 ون ڈے میچز میں انجام دیا۔

پاکستان کے لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ ریکارڈ 78 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31dXqeD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times