Tuesday, June 4, 2019

شوکت یوسفزئی نے مان لی غلطی، ایک روزہ کھا گئے

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم نے روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ایک روزہ کھا چکے ہیں، جو روزہ نہیں رکھا وہ عید کے بعد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوشش کی ہے صوبے میں ایک عید منائی جائے، پہلے فاٹا اور قبائلی علاقے اپنی اپنی عید مناتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چاند نظر آجاتا ہے لیکن ہمیں نظرنہیں آتا، فاٹا میں چاند نظرآجاتا ہے، ہمیں نظرنہیں آتا، ہمیں چاند کے مسئلے کوحل کرنا ہوگا، کسی نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ہم نے روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ایک روزہ کھا چکے، جوروزہ نہیں رکھا وہ عید کے بعد رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QIAuiR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times