
شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تنظیم کے رکن اور مبصر رکن ملکوں کے سربراہان نے تنظیم کے قیام کی روح پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی جوباہمی اعتماد، فائدے، مساوات اورمشاورت پرمبنی ہے۔
اجلاس میں شریک رہنمائوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں میں پائیدار سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں میں توسیع کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے تنظیم کے رکن ملکوں کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مرکزی اور مربوط کردارمیں اضافہ کیاجائے گا جسے عالمی ادارے کے منشور کے مطابق عالمی امن وسلامتی برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IK1QBx
0 comments: