Friday, June 21, 2019

سرفراز کیخلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنیوالے شخص کی ایک اور ویڈیو وائرل

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے انکے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص نے معافی مانگ لی ہے
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے انکے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے اور پھر وڈیو بناکر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے والے شخص نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد پاکستانی کپتان اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے ویڈیو بیان اپنے آپ کو پاکستانی بتانے والے شخص نے سرفراز احمد کے خلاف اپنے رویے کی معافی مانگی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں اس شخص نے کہاہے کہ وہ خود بھی پاکستانی ہے اور اس کا سرفراز احمد اور اس کے بیٹے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پتہ نہیں کیسے وہ وڈیو کلپ اپلوڈ ہوکر وائرل بھی ہوگیا۔

مزید پڑھئے: لندن میں سرفراز احمد کے ساتھ کیا ہوگیا ؟ ویڈیو سامنے آگئی

اپنے ویڈیو میں اس شخص نے کہا کہ حقیقی بات یہ ہے کہ اس نے سوچا بھی نہیں تھا اس ویڈیو کا اتنا زیادہ ردعمل آئیگا۔ اس نے کہا کہ اسے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ وہ ( سرفراز احمد) حافظ قرآن ہیں۔ میں نے وہ وڈیو فوراً ڈیلیٹ کردی تھی ۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص نے اپنے وڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ جانتا ہے کہ آپ سب لوگ بہت غصے میں ہیں، ہوسکے تو اسے معاف کردیجئے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rt0CyA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times