Monday, June 10, 2019

الیکشن کمیشن میں تقرریوں کا معاملہ، شہباز شریف کا وزیراعظم کے نام خط

الیکشن کمیشن میں تقرریوں کا معاملہ، شہباز شریف کا وزیراعظم کے نام خط
الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تقرری کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خط کے زریعے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےسندھ کے رکن کے لئے شہباز شریف نے سینئر وکیل خالد جاوید، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ بلوچستان کے رکن کے لئے تین وکلاء کے نام بھجوائے ہیں جن میں صلاح الدین مینگل،شاہ محمد جتوئی اور روف عطا شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنے خط میں کہا کہ انتخاب کے لئے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہےاتفاق رائے کے لئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہئےحقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ ہر شخص کی ساکھ کے لیے مشاورت کو خفیہ رکھا جانا بھی ضروری ہے۔

شہبازشریف کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی اور اپنے وزیرخارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں نااہل قرار دیاایسے ہی تبصرے آپ کے نامزد کردہ افراد کے بارے میں بھی بآسانی کئے جاسکتے ہیں لیکن میں میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی رائے نہ دوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو درخواست ہے کہ آپ ان ترمیم شدہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KELWuN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times