
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا سے جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں محنت کرکے ٹورنامنٹ میں اچھی پوزیشن پر فنش کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہمارا کمبی نیشن بہترین تھا اور دو تبدیلیوں سے ٹیم کو فائدہ ہوا، محمد عامر ٹورنامنٹ میں متاتر کن بولنگ کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔
شعیب ملک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شعیب اچھی محنت کررہا تھا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X0aRk0
0 comments: