Tuesday, June 11, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ: شاہین کینگرروز پر جھپٹنے کے لیے تیار

کرکٹ ورلڈ کپ: شاہین کینگرروز پر جھپٹنے کے لیے تیار
انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں، جیت کا مومینٹم برقرار رکھنا ہے تو آج کے میچ میں آسٹریلیا کو زیر کرنا ہوگا۔

اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔

آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے تاہم بارش کا بیس فیصد امکان ہے۔

منگل کو ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو گراؤنڈ میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا، گرین شرٹس کے 6 کھلاڑیوں نے ان ڈور ہال میں پریکٹس کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔

کینگروز بھی بھارت سے شکست کے بعد میچ میں پوری تیاری سے اتریں گے، اگر دونوں ٹیموں کو فائنل فور میں جگہ بنانی ہے تو آج کا میچ ضرور جیتنا ہوگا۔

آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں، اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MIGny3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times