Sunday, June 30, 2019

ورلڈ کپ: بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ، پاکستانی شائقین کا جھکاؤ بھارتی ٹیم کی جانب

ورلڈ کپ میں آج بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ ہے
ورلڈ کپ میں آج بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا، میزبان انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی، مورگن الیون کی ہار پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا آج ناقابل شکست بھارت سے ٹاکرا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی، برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا،انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی۔

مورگن الیون کی ہار ٹاپ فور کے لئے اگر مگر کے بھنور میں پھنسی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتی ہے، میگا ایونٹ میں کوہلی الیون اب تک 11پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔

آٹھ پوائنٹس پر براجمان انگلش ٹیم کو اپنی سرزمین پر سیمی فائنل کھیلنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xloPxr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times