Thursday, June 27, 2019

اربوں ڈالر قرض لینے کا بھی نہ ہوا فائدہ

اربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے
اربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے، 11 ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 35 کروڑ ڈالرکی سطح پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کمی کے بعد 7 ارب 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ اگست 2018 میں ذخائر 9ارب 88 کروڑ ڈالر تھے۔ 11 ماہ میں 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرض بھی لیے گئے، چین سے 4.6 ارب اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر قرض لیا گیا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 2 ار ب ڈالر کا بھی قرض لیا گیا ۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ 2018 اگست میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XyOqSp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times