Monday, June 10, 2019

بھارتی فوج کے الزامات سے خلائی مخلوق بھی نہ بچ پائی

بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی ہے
بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوز چینلز کے کیا کہنے، ریٹنگ کیلئے جھوٹ اور عقل میں نہ آنے والی بات کا ڈھونڈرا پیٹنے سے بھی نہیں چوکتے۔ مقامی نیوز چینل نے ایک نئی تھیوری لے کر سامنے آیا ہے جس پر بھارت کی اپنی عوام ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین (خلائی مخلوق) لے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھارتی ائیرفورس کا اے این 32 طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جاتے ہوئے 13 مسافروں سمیت لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا لیکن اب بھارتی نیوزچینل ’زی ہندوستان‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طیارے کو شاید ایلینز (خلائی مخلوق) لے گئی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EXBdI3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times