Sunday, June 16, 2019

پاک بھارت ٹاکرے پر خورشید شاہ کا دلچسپ تبصرہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور پاکستانی بولر محمد عامر
کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوںگے، پاک بھارت ٹاکرے پر شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، پاک بھارت میچ نے نا صرف کرکٹ کے چاہنے والوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے بلکہ سیاستدان بھی بے صبری سے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعاہے ان شاءاللہ آج بھارت کے خلاف کامیابی ملے گی، انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین بولرز اور بیٹسمین ہیں، عامر جیسا بولر ہمارے پاس ہے، خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کپتان سرفراز اچھا بیٹسمین بھی ہے ،اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XkBUWg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times