
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ جنوب میں واقع الدُریہمی کے شمالی علاقے میں گرایا ہے جوسویڈن امن سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرواز کررہا تھا۔
یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی فورس نے دسیوں ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئیڈن سمجھوتے کے تحت دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں فائربندی کا نفاذ عمل میں آیا تھا جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے اس سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔
الحدیدہ کی بندرگاہ ہی واحد راستہ ہے کہ جہاں سے یمن کی انسان دوستانہ امداد کی جاتی ہے۔
یمن میں جنگ بندی کے لئے اب تک بارہا کوششیں کی جا چکی ہیں لیکن ہر بار سعودی اتحادی ملکوں کی جانب سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔ دوسری جانب یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں یمن اور یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے ملکوں کے دارالحکومتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یمنی افواج اپنے پیش نظر ہر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FHMj4m
0 comments: