
کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
جب کہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IrlYtn
0 comments: