
افغانستان کی ٹیم میں بھی پھوٹ پڑنے کی خبریں عام ہونے لگیں۔
بلند عزائم کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہونے والی افغان سائیڈ کیلیے یہ ایونٹ ایک انتہائی بدترین مہم میں تبدیل ہوچکا ہے۔ منگل کے روز اس کے کھلاڑیوں کے ایک ریسٹورنٹ میں شائقین سے الجھنے کی رپورٹس سامنے آئیں، اس سے پہلے کوچ فل سمنز چیف سلیکٹر دولت احمدزئی پر شدید تنقید کرچکے ہیں۔
مزید پڑھئے: ورلڈ کپ ہوگیا لڑائی جھگڑوں کا شکار، افغانی کھلاڑی اپ سیٹ
باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا شیرازہ اس وقت ہی بکھرنے لگا تھا جب میگا ایونٹ سے قبل اصغر افغان کی جگہ گلبدین نائب کو کپتان بنادیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31Mi8Ct
0 comments: