Monday, June 3, 2019

برٹش ائر ویز کی پروازوں کی بحالی نئے پاکستان پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے: فردوس اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ائر ویز کی پروازوں کی بحالی نئے پاکستان اور اس کی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔

آج (پیر) ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پروازوں کی بحالی یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کے پرامن پاکستان کے بیانیے کا اعتراف کررہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی منزل حاصل کرلے گا۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KplMfp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times