Saturday, June 29, 2019

بھارتی کرکٹرز اب لگیں گے کچھ مختلف

بھارتی کرکٹ ٹیم
آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف آج کے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری سپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

آج بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔

جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق اوے کٹ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xmmKRS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times