Friday, June 14, 2019

عمران خان دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان پر توہین صحابہؓ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دیندار آدمی ہیں صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کی صحابہ کرامؓ کی شان میں مبینہ گستاخی سے معاملے پر فواد چودھری نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، لیکن ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن موقع ملتے ہی اس معاملے پر اکٹھا ہوجاتی ہے، ہر مہذب شخص ان کے رویے کی مذمت کرے گا۔

اس معاملے پر ہونا بھی کچھ نہیں کیونکہ ہر شخص کو پتہ ہے کہ عمران خان انتہائی دیندار اور ایماندار آدمی ہیں، ان کی زندگی اور اصولوں سے واقف ہر شخص جانتا ہے کہ صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی لیکن وہ مکمل دیندار اور ایماندار آدمی ہیں، اس معاملے پر سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Zp2MBX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times