
ورلڈ کپ 2019 میں حسن علی نے بھارت کے خلاف میچ سب سے زیادہ رنز کھانے کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں حسن علی بھارتی بلے بازوں کا مرکزی ہدف رہے اور تمام ہی بلے بازوں نے ان کے خلاف دل کھول کر رنز بٹورے۔
حسن نے میچ میں اپنے کوٹے کے 10 اوورز بھی مکمل نہ کیے اور 9 اوورز میں سب سے زیادہ 84 رنز دیے جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
حسن علی کی ناقص فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں کرائے گئے 33 اوورز میں 256 رنز دے چکے ہیں اور صرف 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اب تک اس ورلڈکپ میں کسی بھی باؤلر نے اتنے زیادہ رنز نہیں دیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rgpn0E
0 comments: