
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اچھا آغاز نہیں کر پائی تھی تاہم اس کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں واپسی کی، جس طرح پاکستان نے ٹاپ رینکنگ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھائی اس سے حوصلے بلند ہیں اور اعتماد واپس آ یا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرے گی، آسٹریلیا ناقابل تسخیر ٹیم نہیں اور پاکستان ٹیم اس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ صرف اس وقت ہی مطمئن ہوتے ہیں جب ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرے اور وہ اس ورلڈ کپ میں ٹیم کو اپنی جانب سے 100 فیصد سے زیادہ دینے کی کوشش کریں گے۔اپنی مونچھوں کے انداز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے میچ سے قبل ان کا ارادہ تھا کہ وہ کامیابی ملنے پر مونچھوں کو تاو دیکر جشن منائیں گے اور ایسا ہی ہوا، خوشی اس بات کی ہے کہ عوام کو یہ انداز پسند آیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WoRyvy
0 comments: