Thursday, June 13, 2019

ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے، شاہد خاقان کی گرفتاری کا امکان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
نیب نے ایل این جی سکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ نیب پنڈی نے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیب پنڈی نے ہیڈکوارٹر کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے، انوسٹی گیشن کرنی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو انوسٹی گیشن منتقلی کی منظوری ہوگی۔ نیب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف انکوائری کر رہا ہے، انکوائری سے انوسٹی گیشن منتقلی سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے، شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F9lndF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times