Tuesday, June 18, 2019

کینیڈین ٹیم کے جیتنے پر فائرنگ، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
باسکٹ بال کی چیمپین بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹور یپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اعلیٰ حکام کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا، پولیس کی کارروائی میں 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ٹیم کے باسکٹ بال کی چیمپین بننے کی خوشی میں ٹورنٹور یپٹرز میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیڈین ٹیم کی جیت کا جشن منانے کےلئے 20 لاکھ افراد شریک تھے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے بھگڈر مچ گئی ،فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈواوراعلیٰ حکام کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WQsy0c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times