سرفراز احمد کا میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اچھے ایریا میں بولنگ نہیں کی، وکٹ 270 سے 280 کی تھی ہم نے زیادہ رنز دیئے، شروع کے 30 اوورز میں ہم نے بولنگ ٹھیک نہیں کی مگر آخر 20 اوور میں اچھا کم بیک کیا۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہم شروع کے 15 اوورز اچھا نہیں کھیلے، شروع کے 4 آؤٹ بہت ہی سافٹ تھے، 15 گیندوں پر 3 وکٹیں گریں جس کی وجہ سے ہم میچ سے دور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اوپر ٹھیک پارٹنر شپ لگ جاتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
سرفراز نے کہا کہ شاداب کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، ہمیں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ جانا تھا اور آسٹریلیا بھی چار فاسٹ بولرز کے ساتھ آیا۔
قومی ٹیم کے کپتان کا عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے میچ میں عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی مثبت پہلو ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے میچ کے دوران کھیل کے تینوں شعبوں میں غلطیاں کیں۔ بیٹسمینوں نے سیٹل ہوجانے کے بعد آرام سے وکٹ گنوائیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق فیلڈنگ تھا، بڑی ٹیموں سے جیتنا ہے تو ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
سرفراز نے امید ظاہر کی کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XHjcVT
0 comments: