
ویسٹ انڈین سپراسٹار کرس گیل نے یو ٹرن لے لیا بلے باز اپنی ہی کیے بات سے مکر گئے-
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین سپراسٹارکرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ سے یوٹرن لے لیا۔ ان کاکہناہے کہ بھارت سے ون ڈے ہوم سیریز اورایک ٹیسٹ ضرور کھیلیں گے۔جس کے بعد نوجوانوں کے لیے جگہ خالی کردیں گے۔
ویسٹ انڈین سپراسٹارکرس گیل نے انگلینڈ سے گذشتہ سیریز کے آخری ون ڈے کے بعد اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ہوم گراؤنڈ پراپنا آخری میچ کھیل لیا۔ وہ ورلڈکپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کوخیرباد کہہ دیں گے۔ تاہم اب کرس گیل نے یوٹرن لیتے ہوئے بدھ کو مانچسٹر میں کہاکہ اگست میں وہ بھارت سے ون ڈے ہوم سیریز اورایک ٹیسٹ ضرور کھیلیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RAuqt6
0 comments: