Friday, June 21, 2019

سونے کی قیمت مں ہوشربا اضافہ، شادی کی تیاریاں کرنے والے جوڑے شدید پریشان

 سونے کی قیمت مں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے
ملک میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے جس کے باعث ہونے والی مہنگائی نے عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے تاہم آج کل نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی کی تیاریوں میں جٹے ہوئے ہیں لیکن ان کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ سونے کی قیمت مں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے تک فی تولہ اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تک ہو جائے گی۔

عالمی منڈی میں سونا چھ سال کی بلند ترین سطح 1404 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے ۔

تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FneYf9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times