Sunday, June 16, 2019

ورلڈ کپ: شاہینوں کی شروعات بہترین، ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوگی
سرفراز الیون آج اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرا کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ہونیوالی کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کررہے ہیں۔ ورلڈکپ کرکٹ کی تاریخ کو دیکھا جائے تو پاکستان کی ٹیم کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکی، یہ دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار مدمقابل ہوئیں لیکن ہر بار بھارت ٹیم کی جیت ہی ہوئی ہے

۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کا سب کو انتظار ہے، جہاں کروڑوں شائقین ٹی وی اسکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں، وہیں ہزاروں مانچسٹر پہنچ چکے ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلئے منہ مانگے پیسے وصول کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا جس کی وجہ سے ٹیموں کو انڈور نیٹس تک محدود رہ کر ٹریننگ کرنا پڑی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IMLCYj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times