
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھا ہواہے تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہواہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کیلئے دعوت دی تھی لیکن پاکستانی وزیراعظم نے معذرت کر لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو برطانیہ کی وزیراعظم نے ٹیلیفون کر کے میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا، میں قوم کا پیسہ اور وقت برباد نہیں کر سکتا ، میں پیسے اور وقت دونوں کا تحفظ کروں گا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز میں ہونے والے میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آصف غفور بھی سٹیڈیم پہنچنے جنہیں دیکھ کر پاکستانی عوام کا جوش دوبالا ہو گیا اور سٹیڈیم میں بھی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KE1AYf
0 comments: