
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج جاتی امرا میں ظہرانہ دینا ہے، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مصطفی نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری مجھ پر بھی لازم ہے۔
I hope you’re feeling better, dear friend. This & all other decisions in the party are taken after the approval of MNS & MSS & taking the senior leaders into confidence. Discipline & part hierarchy are followed by all including me. Warm regards. https://t.co/FBBfLp9Hys
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 15, 2019
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، یہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wWrP3m
0 comments: