Wednesday, June 5, 2019

شہباز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس لوٹیں گے۔

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے والد شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس لوٹیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پہلے سے کئے گئے طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس 7 جون تک آ جائیں گی جس کے بعد شہباز شریف پُر امید ہیں کہ ان کے معالج ان کو سفر کی اجازت دے دیں گے اور وہ 8 جون کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

شہباز شریف کے وکیل اس سے قبل احتساب عدالت کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، ان کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IlbVoq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times