تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 2019-20 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے گریجویٹس کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں، ایسے گریجویٹس کو ملازمت فراہم کرنے والے افراد کو ایک نیا ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ یونیورسٹیوں اور اداروں سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والے افرادکو ادا کردہ سالانہ تنخواہ کے حساب سے ٹیکس کی رعایت دی جائےگی۔ یہ ٹیکس رعایت کاروباری اداروں کی طرف سے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں کلیم شدہ اخراجات کے علاوہ ہو گا۔ ایسے افراد جنہوں نے یکم جولائی 2017ء کے بعد گریجوایشن مکمل کی ہو گی انہیں ٹیکس رعایت کے مقصد کے لئے نیا گریجویٹس تصور کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R7U20h
0 comments: